چنتامنی:19 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)ملک کے دیہاتوں کی ترقی کرنے کا وعدہ کرنے اور اچھے دن کا بھروسہ دلانے والے نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہونے کے بعد گرام سڑک یوجنا غائب ہوگئی ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔آج تعلقہ دنمیدہلی گرام کے پاس 50لاکھ لاگت سے سیمنٹ راستے کے تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی جب مرکز میں حکومت پر تھی اُس وقت دیہی علاقوں کی ترقی پر خاص توجہ دیکر ملک کے ہر دیہات کے ترقی کے لئے بہت کچھ فنڈ فراہم کیا ہے لیکن مودی سرکار ملک کے عوام کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کررہی ہے ملک کے عوام مودی سرکارکی گندی سیاست سے ہوشیار ہوجاؤ جب تک مودی کے حکومت بھارت پر اُس وقت تک ملک میں اچھے دن نہیں آئینگے ۔کرشناریڈی نے کہا مودی نے اچانک 500اور 1000کے نوٹوں کو بند کرکہ ملک کے سارے عوام کو پریشانی میں ڈال دیا ہے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں سے حالات بہت سنگین ہوتے جارہے ہیں سڑکوں پر فسادات پھوٹ پڑنے کے خدشات پیدا ہونے لگے ہیں مودی نے جو نوٹوں پر پابندی کا فیصلہ لیا ہے اُس کو واپس لینا ہوگا کیونکہ مرکزی حکومت نے ہوم ورک کیے بغیر ہی یہ بڑا فیصلہ لیا ہے ۔
کرشناریڈی نے کہا کہ چنتامنی تعلقہ کے ایرگمپلی ودیگر دیہاتوں میں تار گول سڑک بچھانے کی بے انتہا کوشش کی جارہی اس کوشش کو بھی بہت ہی جلد مکمل کرلیا جائیگا کرشناریڈی نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ریاست کے تمام دیہاتوں کی ترقی ہونی چاہئے اُسی وقت اس ملک کی ترقی ممکن ہوسکیں گی دیہاتوں کی ترقی کیلئے عوامی نمائندے اور سرکاری افسران کو سامنے آنا ہوگا کیونکہ عوامی نمائندے اور سرکاری افسران ایک سکے کے دو رُخ ہے جب دونوں مل کر ایمانداری سے کام کریں تو دیہاتوں کی ترقی ہوگی اور دیہی علاقوں کے عوام کے جو بھی مسائل ہے وہ فوری حل ہوجائینگے اگر عوامی نمائندے اور سرکاری افسران دیہاتوں کی ترقی میں لاپرواہی برتیں ہر گیز دیہاتوں کی ترقی نہیں ہوگی سرکاری افسران کو چاہئے کہ دیہاتوں کی ترقی کرنے میں کوئی سیاست نہ کی جائے بلکہ ایمانداری سے اپنے ڈیوٹی کو انجام دیں۔
کرشناریڈی نے اور کہا کہ اکثر گرام پنچایتوں کے افسران صرف چند پارٹی کے ایجنٹ بن کر کام کرتے ہیں افسران ایسا ہرگیز نہ کریں جو بھی گرام پنچایت دفتر تک آتا ہے اُس کے جو بھی مسائل ہے انہیں فوراََ حل کرکہ دینے کی از حد کوشش کی جائے اگر ان کے کام گرام پنچایتی آفس سے نہیں ہوپاتے انہیں صاف طور پر کہا دیا جائے کہ یہ کام گرام پنچایت سے نہیں بلکہ دوسری جگہوں سے ہوتا ہے دیہاتیوں کو باربار آفس کا چکر لگانے پت مجبور نہ کیا جائے کیونکہ دیہی علاقوں کے عوام کے پاس علم کی کمی کے باعث انہیں معلوم نہیں ہوپاتا کہ کونساکام کس دفتر سے ہوتا ہے۔اس موقع پر تعلقہ پنچایت رکن راجنا بائر ریڈی گوپلی راگھونات ریڈی لکشمن ریڈی انند منجوناتھ ایس۔وینکٹ ریڈی شیو ریڈی آنند ریڈی کرشنپا منی سوامی نارائن سوامی سمیت کئی احباب موجود رہے۔